• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمزمیں گردوں کی پیوندکاری کے تین کامیاب آپریشن کرنیوالی ٹیم کے اعزاز میں تقریب

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( پمز) میں گردوں کی پیوندکاری کے تین کامیاب آپریشن کرنے والی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اور یاد گاری شیلڈ ز دی گئیں ۔ہفتہ کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پمز نےگردوں کی پیوندکاری کے کامیاب آپریشن کرنے والی ٹیم جس میں پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالق ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سرجری، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سہیل تنویر ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ نیفرالوجی، پروفیسرڈاکٹر ساجد ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ یورالوجی، پروفیسر ڈاکٹر اقبال میمن ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ انتھسزیا، اورمعاون عملہ کوارڈینیٹرٹیم ڈاکٹر خاور سلطان، ہسپتال انتظامیہ، کے اعزاز میں پمز ہسپتال کی لائبریری آڈیٹوریم میں تقریب کا اہتمام کیا ۔تقریب میں کڈنی عطیات کرنے والے ڈونرز کے والدین مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر راجہ امجد نے کہا آج کی کامیابی پمز ہسپتال کی کامیابی ہے جس میں پروفیسرز، ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف، پیرامیڈیکل سٹاف حتی کی سینٹری ورکر کی محنت بھی شامل ہے۔ کڈنی ٹرانسپلانٹ پر فی مریض تقریبا 3 لاکھ روپے خرچہ ہوا ہے تمام ڈونرز اور مریض ٹھیک اورصحت مند ہیں۔پروفیسر تنویر خالق نے کہا کہ ہماری کو شش ہے کہ گردوں کی پیوندکاری کے حوالے سے پمز کے اس شعبہ کو ملک کا سب سے بڑا اور اعلی ہسپتال بنا دیں ۔ڈاکٹر اقبال میمن نے کہا کہ کسی بھی منصوبے کی کامیابی میں خاموش ورکرز اور پس پردہ کرداروں کا بہت اہمت کا حامل ہو تا ہے ۔ ڈاکٹر مشرف علی خان اورڈاکٹر ساجد قاضی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
تازہ ترین