اسلام آباد (جنگ نیوز) ورلڈ سنیارٹی الائنس کے کنونیئر جے سالک نے امریکا سے ٹیلیفون پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی طرف سے سوموٹو نوٹس لیکر کچی آبادی کا دورہ کرنا پاکستان کے غریبوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے اپنے دورہ کے موقع پر وہاں پر موجود مسیحی برادری کے افراد سے جو گفتگو کی ہے اسے سن کر بہت خوشی ہے۔