• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نگراں وزیراعظم کوئٹہ پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

گورنر بلوچستان اور نگراں وزیر اعلیٰ علاؤ الدین مری نے نگراں وزیراعظم کا کوئٹہ آمد پر ایئرپورٹ استقبال کیا، نگراں وزیراعظم سانحہ مستونگ میں جاں بحق نوابزادہ سراج رئیسانی کے خاندان سے اظہار تعزیت کریں گے۔

نگراں وزیراعظم فاتحہ اور اظہار تعزیت کے لئے ساراوان ہاؤس جائیں گے ۔ وہ سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے، اس کے علاوہ ناصر الملک کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

تازہ ترین