تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہبازشریف کارکنوں کو دھوکا نہ دیں، ان کی ریلی کو کسی نے نہیں روکا ، نوازشریف کوایئرپورٹ سےگرفتارکرنےکا سب کوعلم تھا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن سمیت کسی جماعت کوالیکشن مہم سےنہیں روکا جارہا، جمہوری عمل کوسبوتاژ کرنے والی قوتوں کوموقع نہ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوزرداری صاحب کی غلط پالیسیوں نےنقصان پہنچایا،جمہوری نظام کو سبوتاژکرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔