پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم گلگت بلتستان کو آئینی و سیاسی اختیارات دینے کی حمایت کرتے ہیں۔
کراچی آرٹس کونسل میں قومی کانفرنس برائے آئینی حقوق گلگت بلتستان کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان کو سیاسی و آئینی اختیارات دینے کے حق میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو اسلام آباد سے کنٹرول کیا جاتا ہے جبکہ ہم نے اپنے انتخابی منشور میں گلگت بلتستان کو بااختیار صوبائی سیٹ اپ دینے کے شق شامل کی گئی ہے۔
مصطفی کمال نے کہا کہ ہم کراچی سے گلگت بلتستان کی آواز بھی بنیں گے۔