• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 جولائی کو عوام کا فیصلہ ن لیگ کے حق میں آئیگا، شاہد خاقان

کلر سیداں،کہوٹہ(نمائندگان جنگ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب نے محض مفروضوں کی بنا پرنواز شریف کو دس سال کی قید کی سزا سنا دی جو لوگ کرپشن کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں انہیں بلایا تک نہیں جا رہا،اگر یہی انصاف کا پیمانہ ہے تو مسلم لیگ (ن) اور عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے 25 جولائی کو عوام اپنا فیصلہ خود سنا دیں گے۔ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سو سے زائد مرتبہ نیب میں پیش ہوکر ایک مثال قائم کر دی، 13 جولائی کو عوام نے نواز شریف کا لاہور میں تاریخی استقبال کر کے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ہم نواز شریف کے دست و بازو ہیں،انہیں مشکل کی اس گھڑی میں کیسے اکیلا چھوڑ سکتے ہیں۔نواز شریف صرف ایک بات کہتے ہیں کہ اگر تمام ادارے آئین کی حدود میں رہیں توملک میں خوشحالی پیدا ہو سکتی ہے اور یہ پاکستان کی ضرورت ہے۔ 

تازہ ترین