کوئٹہ(آن لائن)پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے جب بھی عام انتخابات میں مداخلت کی گئی تو ملک بحرانوں سے دوچار ہوا ہے ملک کو چلانے کا واحد راستہ جمہوریت ،عوام کی حق حکمرانی اور صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہے اگر عام انتخابات میں زور زبردستی کرنے کی کوشش کی گئی تو پارلیمانی سیاست چھوڑ دیں گے بدقسمتی سے ہمارے ملک میں پرانے چہروں کو میدان میں اتارنے کے لئے دھوکر نئی سیاسی جماعتوں میں شامل کرایا جاتا ہے انہی تجربوں کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کرسکا تمام تر حالات کے باوجود سابق حکومت میں پارٹی کے وزراء کی کارکردگی سے مطمئن رہے تاہم پشتونخوامیپ کو اقتدار سے ناواقفیت کی وجہ سے تھوڑی سی مشکلات درپیش ہوئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نےبرطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تمام تر حالات کے باوجود پارٹی وزراء نے جو کارکردگی دکھائی اس سے ہم مطمئن ہیں تاہم اتحادی حکومت میں مسلم لیگ (ن) اور نیشنل پارٹی بھی شامل تھی اتحادی حکومت میں غلطیاں ہوتی رہتی ہیں ہماری حکومت نے امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے میں بڑا کردار ادا کیا بدقسمتی سے ملک میں ناانصافیوں کی وجہ سے حالات بگڑتے جارہے ہیں ملک میں حقیقی طورپر جمہوری نظام کو چلنے دیا جائے تو دنیا کی کوئی طاقت اس ملک کو ترقی سے نہیں روک سکتی ۔