• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل،مریم نواز نے قیدیوں کو پڑھانے کا شعبہ چن لیا

راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اڈیالہ جیل میں قید کے دوران مشقت کے طور پر قیدیوں کو پڑھانے کا شعبہ چن لیا ہے اور نیلسن منڈیلا اور بے نظیر بھٹو سمیت کئی عالمی رہنماؤں سوانح حیات سے متعلق کتب منگوا لی ہیں ۔ مریم نواز نے انگریزی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے معلوم ہوا ہے کہ وہ دوران قید جیل میں پہلے سے قائم شعبہ درس وتدریس سے منسلک ہونگی، اس دوران وہ عمومی فروغ تعلیم کیساتھ ساتھ سیاسیات پر بھی بطور ٹیچر فرائض انجام دیں گی جبکہ دوسری جانب قید وبندکی سخت ترین زندگی کوآسان اور معمول کے مطابق گزارنے کے لیے انھوں نے ملکی وغیرملکی سیاسی شخصیات کی کتب بھی طلب کی ہیں جن میں نیلسن مینڈیلا، بے نظیر بھٹو پرکتب قابل ذکر بتائی جاتی ہیں۔ اس حوالے سے انھوں نے کتب کی ایک فہرست بھی تیار کی ہے جو وہ اپنے ساتھ رکھیں گی۔ذرائع کے مطابق ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ پابند سلاسل رہ کرنئی نسل کی علمی وتحقیقی اصلاح پر سنجیدگی سے کام کریں گی۔
تازہ ترین