لاہور( نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدرنے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق جنید صفدر کل صبح ساڑھے 6بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے اور بعد ازاں راولپنڈی اڈیالہ جیل میں اپنی والدہ مریم نوازاور نانا نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر ووٹ کو عزت دو تحریک کا حصہ بھی بنیں گے۔