• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان صدر کانگراں وزیراعظم اور آرمی چیف کو ٹیلی فون

افغان صدر کانگراں وزیراعظم اور آرمی چیف کو ٹیلی فون

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سانحہ مستونگ پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

افغان صدر نے نگراں وزیراعظم اور آرمی چیف سے الگ الگ ٹیلیفون پرگفتگو کی اور سانحہ مستونگ میں انسانی جانوں کے ضیا ع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم ناصر الملک نے اشرف غنی سے کہا کہ مستونگ میں دہشت گردی جمہوری عمل کو سبو تاژ کرنے کی کوشش تھی ، بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کا عزم کمزور نہیں کر سکتیں ۔

افغان صدر نے آرمی چیف سے گفتگو میں پاکستان میں الیکشن کے دوران افغان سرحد پر اضافی سیکیورٹی اقدامات کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اس حوالے سے پاکستانی فورسز سے تعاون کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےافغان صدرکے جذبات پران کاشکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین