• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

۔سانگھڑ،بھاشا ڈیم کی تعمیر کی ضرورت،جلد بنناچاہئے،تاخیر سے آئندہ نسلوں کو پانی نہیں ملے گا

سانگھڑ(نامہ نگار)حروں کے روحانی پیشوا اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ پاکستان اور پاک فوج کی سلامتی و استحکام کیلئے دعائیں کریں ہماری آزادی اللہ کے فضل اورپاک فوج کی مرہون منت ہے سانگھڑ آمد پر حروں کے تایخی مرکز گڑنگ بنگلہ میں لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے پیر پگارا نے کہا کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے اس ڈیم کو جلد بننا چاہئے ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کی صورت میں آئندہ نسلوں کو پینے کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں ہوگا ہماری جماعت ڈیم کی تعمیر میں اپنا بھرپور حصہ ڈالے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بے دردی کے ساتھ لوٹا گیا ہے اب ان سب کا احتساب ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کو متاثر کیا ہے ہر شخص مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہے قوم اچھی قیادت کے انتخاب کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے قبل ازیں پیر پگارا گڑنگ بنگلہ پہنچے تووہاں موجود لوگوں کے ایک بڑے اجتماع نے بھیج پگارا کے فلک شگاف نعرے لگا کر انکا استقبال کیا۔ پیر پگارا اپنے دو روزہ دورۂ سانگھڑ کے دوران ٹنڈوآدم شہدادپور سنجھورو بھی جائیں گےجہاں انکے اعزاز میں ضیافتوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

تازہ ترین