• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان،مذہبی جماعتیں بڑے برج گرانے کیلئے پرعزم

رحیم یارخان(فیاض محمود ) قومی حلقہ این اے 179اور صوبائی حلقوں پی پی 262-263میں تینوں بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کو مذہبی جماعتوں کے امیدوار ٹف ٹائم دینے لیے تیار، کارنرمیٹنگزسمیت سوشل میڈیا پر عوامی ردعمل نے ووٹرز کے ذہن تبدیل کرڈالے، لوٹوں اور لٹیروں کی سیاست کو ناکام کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، مذہبی جماعتوں نے ’’اندرخانے‘‘آپس میں گٹھ جوڑ کرکے بڑے بڑے برج گرانے کا بھرپور عزم کرلیاہے۔ تفصیل کے مطابق عام انتخابات برائے سال 2018کے لیے جہاں پاکستان کی تینوں بڑی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ کے قومی اور صوبائی امیدواروں نے عوامی رابطہ مہم تیز کررکھی ہے وہیں انکے مدمقابل مذہبی جماعتوں کے امیدواروں نے اندرخانے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کے ذہنوں کو بدلنے کا کام شروع کررکھاہے ،بڑے پیمانے پر انتخابی دفاتر تو قائم نہ کرسکے ہیں مگر سوشل میڈیا اور کارنر میٹنگز کے ذریعے ’’لوٹوں اور باربار بارباری لینے والوں‘‘ کے بارے میں برین واشنگ کی جارہی ہے۔ مذہبی جماعتوں میں تحریک لبیک کی امیدوار حافظہ فرح ناز اور انکے صوبائی ونگز ، ملی مسلم لیگ اللہ اکبرتحریک کے امیدوار شاہد حمیدصوبائی ونگز، متحدہ مجلس عمل کے امیدوارنور احمد سیال انکے صوبائی ونگز کی عوامی رابطہ مہم نہایت تیزی اور کامیابی سے جاری ہے۔ اس حوالے سے مختلف علاقوں کا سروے کرتے ہوئے عوامی ردعمل کا جائزہ لیا گیا تویہ واضح ہواکہ بڑی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے قائم کیے گئے انتخابی دفاتر صرف پارٹی نغموں اور گانوں پر مبنی ہیں جبکہاکثر ووٹرز کا خیال ہے کہ غریب اور متوسط طبقہ سے جیتنے والے امیدوار ووٹرز کی پہنچ میں ہی ہونگے اور اپنے اختیارات کو استعمال کرکے علاقائی مسائل و محرومیوں کا خاتمہ کرنے کی بھرپور کوشش کریںگے ۔

تازہ ترین