• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کاانتخابی مہم میں چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر لگانے پر ناصر چیمہ کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کو تفصیلی فیصلہ پیش کر نیکا حکم

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نےانتخابی مہم میں چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر لگانے پر گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار ناصر چیمہ کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کو تفصیلی فیصلہ پیش کرنے کا حکم دے دیا،2رکنی بنچ نےناصر چیمہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ناصر چیمہ کو نااہل قرار دیا ، وکیل درخواستگزار نے کہا ہے کہ 18اپریل کی تصاویر کو بنیاد بنا کر نااہل کیا گیا ،ضابطہ اخلاق کا اجراء 14 جون کو ہوا،الیکشن شیڈول کا اجراء31مئی کو ہوا،شکایت کندہ نے میرے خلاف کوئی درخواست نہیں دی ،نہ کبھی الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوا،درخواستگزار کا تعلق حلقے سے نہیں بلکہ کراچی سے ہے ۔

تازہ ترین