اسلام ابٓاد(جنگ نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی دوران تقریر نامناسب الفاظ استعمال کرنے والوں میں شامل ہوگئے ۔لاہور میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ تحریک انصاف اور عمران خان کو ووٹ دینے کے حوالے سے نامناسب الفاظ کا استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے اپنی تقریرمیں کہا کہ عمران کو ووٹ دینے والابے غیرت ہوگا۔