• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرامن الیکشن کیلئے دہشتگردی روکی جائے، چوہدری شجاعت

پرامن الیکشن کیلئے دہشتگردی روکی جائے، چوہدری شجاعت

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نگراں حکومت پرامن الیکشن کیلئے دہشت گردی کو روکے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ امیدواروں اور ووٹروں کو تحفظ دینا بھی حکومت کا فرض ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عوام اختلافات سے بالاتر ہو کر ملکی سلامتی کے علمبرداروں کو ووٹ دیں جبکہ نگراں حکومت انتخابات دشمن عناصر کی سازش ناکام بنانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

چوہدری شجاعت کا یہ بھی کہنا تھا کہ یورپی یونین کے انتخابی مبصرین کے مشاہدات کو اہمیت دینی چاہیے۔

تازہ ترین