• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے کلبھوشن کیس میں جواب الجواب جمع کرادیا

پاکستان نے کلبھوشن کیس میں جواب الجواب جمع کرادیا

پاکستان نے بھارتی دہشت گرد کل بھوشن جادیو کے کیس میں جواب الجواب عالمی عدالت میں جمع کرادیا ہے ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے اپنے جواب الجواب میں بھارت کے تمام اعتراضات کے جوابات دئیے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی دفترخارجہ میں ڈائریکٹر انڈیا افیئرزکےعہدے پرفائز ڈاکٹر فریحہ بگٹی نے جواب دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت میں جمع کرایا۔

ذرائع کے مطابق عالمی عدالت میں جمع کرایا گیا پاکستان کا جواب 400سے زائد صفحات پر مشتمل ہے ۔ تمام جوابات اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے مرتب کئے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق یہ پاکستان کی جانب سے جواب الجواب میں پہلا جواب ہےجبکہ کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت میں جمع کرائے گئے جوابات میں مجموعی طور پر دوسرا جواب ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی دہشت گرد کمانڈر کل بھوشن کے کیس میں اپنا جواب 13دسمبر 2017ء کو جمع کرایا تھا ،آج بھارتی سوالات پر پاکستان نے تفصیلی جواب دیا ہے ۔

تازہ ترین