• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کو عوام کے دل سے نہیں نکالا جاسکتا،حمزہ شہباز

نوازشریف کو عوام کے دل سے نہیں نکالا جاسکتا،حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہاہے کہ نوازشریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا ،عمران نیازی اگر شہبازشریف پر ایک پائی کی کرپشن ثابت کردیں تو سیاست چھوڑدیں گے۔

پسرور میں جلسے سے خطاب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولتے ہیں،نوازشریف کی محبت سے 5برس میں 11ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سیالکوٹ اور فیصل آباد میں خالی کرسیوں سے خطاب کرکے چلے گئے ، جھوٹ بولنے کا ورلڈ کپ ہو تو عمران نیازی جیت جائےگا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف اپنی بیوی کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر عوام کے پاس آگئے، نواز شریف کے خلاف ہونے والی نا انصافیوں کا بدلا 25 جولائی کو ضرور لینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان 5 سال کنٹینر پر چڑھ کے شہباز شریف کے خلاف الزامات لگاتے رہے۔

تازہ ترین