• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف نے پاکستان دہشت گردوں کے حوالے کیا، مفتی فضل قادری

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین مفتی فضل احمد قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام کے بعد 70سالہ تاریخ میں چالیس سال فوج نے حکومت کی ہے اسی دوران ملک دو لخت بھی ہوا پرویز مشرف کے دور میں ملک کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیا گیا سیاستدانوں نے بھی ملک میں کرپشن کی ہر سرکاری محکمے ، ادارے اور عدالتوں میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کی گئیں سیاست میں گلو بٹ تیار کیے، جمہوریت کے بجائے سیاسی امریت کو فروغ دیا گیا پہلی مرتبہ کسی کو کرپشن پر سزا دی گئی اور ابھی ایک لمبی فہرست ہے کہ جن کی تحقیقات ہونی ہے اصل کام اب شروع ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں صفائی کرنے کے لیے لازمی ہے کہ ایک صاف اور شفاف قیادت اقتدار میں آئے ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے ،عدالتوں اور ججزز کو تحفظ مہیا کیا جائے کہ وہ کسی ڈر اور خوف کے بغیر ملک اور قوم کےدشمن عناصر کو سزا دے سکیں ۔ مفتی فضل احمد نے کہا کہ پاکستان کو ایسی قیادت اور حکمرانوں کی ضرورت ہے جو امریکہ کی طرف نہ دیکھیں امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے اندرونی حالات میں مداخلت کی ہے، ہمیشہ آمریت کی حمایت کی ہے اور ایسے سیاستدانوں کی حمایت کی ہے جو کرپشن میں ملوث ہیں، پاکستان کو قائد اعظم کی سوچ اور خواب کے مطابق ایک اسلامی ریاست بنانا ہے ایسے لوگوں کے ساتھ تعاون کرنے ضرورت ہے جن کا کسی بھی کرپشن اور لوٹ مار میں کوئی نام نہیں ہے دولت اور کاروبار بیرون ملک نہیں ہے۔
تازہ ترین