• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوائن فلو سے صوابی اور پشاور میں دو افراد انتقال کر گئے

Latest News
پشاور.......خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے صوابی اور پشاور میں دو افرادکی سوائن فلو سے انتقال کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے سوائن فلو کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر سے لے کر اب تک سوائن فلو کےشبے میں 128 مریضوں کو پشاور کے مختلف اسپتالوں میں لایا گیاجن میں سے 39 مریضوں میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی،ان مریضوں میںسے 28 کا تعلق صوابی جبکہ 11کا تعلق پشاور سے ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وائرس کا شکار ہونے والے علاقوں میں صوابی سرفہرست ہے جبکہ پشاور دوسرے نمبر پر ہے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے مختلف اسپتالوںٕ میں الرٹ جاری کر دیا ہے اور اسپتالوں کو سوائن فلوکی ادویات بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔
تازہ ترین