لاہور (جنگ نیوز) چیف جسٹس اپنی تعطیلات کے دوران گلگت بلتستان کے لباس میں ملبوس خوشگوار موڈمیں نظر آئے۔ چیف جسٹس ان دنوں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ5 روزہ تعطیلات پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ہیں جہاںوہ بھرپور انداز میں مقامی روایات اور ثقافت سے لطف اٹھاتے نظر آئے۔وادی ہنزہ میں بنائی گئی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انتہائی تیزی سے وائرل ہورہی ہےجس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیف جسٹس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ۔تقریب میں فنکار مقامی موسیقی کی دھن بجا رہے ہیں جس پر چیف جسٹس اور ایک مقامی بزرگ شخص مل کر روایتی رقص کر رہے ہیں جبکہ تقریب میں شریک دیگر افراد بھی ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔لوگوں کی بڑی تعداد ویڈیو پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہی ہے اورسماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے جذبات کا اظہار کر رہی ہے۔