لاہور (مانیٹرنگ سیل) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نو ازشر یف پر مشکلا ت ان کی اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے آئیں۔سابق وزیر داخلہ نے فتح جنگ میں جلسے سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کرے نو از شر یف کی مشکلا ت میں کمی آئے،نو ازشر یف کو صرف یہ کہا تھاکہ اداروں سے نہ لڑیں، ان پر مشکلا ت ان کی کوتاہیوں کی وجہ سے آئیں، سارے سیاسی لیڈر ایک دوسرے کے ساتھ دست و گریباں ہیں لیکن ہما رے سیاسی لیڈروں نے کبھی نہیں بتایا کہ ملک کو کیا خطرات لاحق تھے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ آج دیکھ لیں ،ڈالر کہاں تک پہنچ گیا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنےسےعا م آدمی کو فر ق پڑ تا ہے، کوئی نہیں بتا رہا کہ اس ملک میں مہنگا ئی کیسے کم ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے کان بھرے گئے کہ میں انہیں غلط مشورے دیتا ہوں،اس بنا پرمجھے کہا گیا کہ ٹکٹ کےلئے درخواست جمع کرائیں لیکن میں نے کبھی پارٹی ٹکٹ کے لئے خود درخواست نہیں دی۔