• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹک،قومی اسمبلی کی 2اور پنجاب اسمبلی کی5نشستوں پر دلچسپ مقابلے

جنڈ(محمداقبال خٹک )25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں اٹک سے قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 5 نشستوں پر 106 امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے تھے جن میں سے 54 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے اور 52 امیدواروں کو نشانات بھی الاٹ کر دیئے گئے ہیں سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے دونوں اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 3 سے عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں کوئی دیگر امیدوار 2 حلقوں سے الیکشن نہیں لڑ رہا ، 52 امیدواروں میں جن میں حلقہ پی پی 5 سے تحریک لبیک اسلام کے داؤد عالم کے تحریک لبیک پاکستان کے سید احسن محمود شاہ گیلانی کے حق میں جبکہ حلقہ پی پی 1 سے آزاد امیدوار نعمان خان تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں اور قومی اسمبلی کے ایک امیدوار کورنگ کے طور پرہیں اس طرح عملی طور 49امیدوار ہیں جن میں قو می اسمبلی کے 14اور پنجاب اسمبلی کے 35امیدوار ہیں ان میں تحریک انصاف کے 7 ، مسلم لیگ ( ن ) کے 7 ، تحریک لبیک پاکستان کے 7 ، ایم ایم اے کے 5 ، پی پی پی کے 7 ، اللہ ھو اکبر تحریک کا 1 ، جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے 3 ، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے 1 ، پاکستان ہیومین رائٹس پارٹی کا 1 ، متحدہ علماء مشائخ کونسل کے 1، پاکستان سنی تحریک کے1 اور 9 آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں 15 امیدوارں میں سے 13 کا تعلق سیاسی جماعتوں اور جبکہ2آزاد امیدوار ہیں ان میں پی پی پی کا 1 کورنگ امیدوار ہے ، پنجاب اسمبلی ے 5 حلقوں میں 35 امیدواروں میں مقابلہ ہے جن میں سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ ہولڈر ز کی تعداد 27 ہے جبکہ 8 آزاد امیدوار ہیں۔

تازہ ترین