• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد، انتخابی ضوابط کی خلاف ورزی پر متعدد امیدواروں کو نوٹس

حیدرآباد (اے بی سومرو) حیدرآباد میں الیکشن کمیشن کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کا ایکشن‘سرکاری ملازمین کی تقاریب اور بغیر اجازت کارنر میٹنگ کا انعقاد کرنے پر ضلع حیدرآباد کے صوبائی حلقے پی ایس62 پر پی پی پی کے امیدوار جام خان شورو اور ان کے حریف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ایاز لطیف پلیجو کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے‘ مذکورہ امیدواروں سمیت سرکاری ملازمین سے وضاحت بھی طلب کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں‘ سیاسی‘ مذہبی اور آزاد امیدواروں کی جانب سے ووٹ کے لیے گلی‘ محلوں اور دیگر مقامات پر کارنز میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے اور ووٹ کے حصول کے لیے عوام الناس کو دعوے پر محیط سہانے خواب دکھائے جارہے ہیں اور انہی سہانے خوابوں کو سچا ثابت کرنے کے لیے بلند و بانگ دعوے کرنے کے لیے امیدوار الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے سے بھی خود کو بری الذمہ قرار دے رہے ہیں۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ( ڈپٹی کمشنر) محمد اسلم سومرو نے سابق وزیر بلدیات اور پی پی پی کے پی ایس 62 کے امیدوار جام خان شورو اور مذکورہ حلقے پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ایاز لطیف پلیجو کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز جاری کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کی جانب سے جام خان شورو کو جاری کردہ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ جام خان شورو نے 12جولائی کو ادارہ ترقیات حیدرآباد کے ملازم خالد قمبرانی اور 13 جولائی کو وارڈ نمبر 10 کے کونسلر ارشاد کورائی کی کارنرمیٹنگ میں شرکت کی ۔

تازہ ترین