• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان‘ جے یو آئی امیدوارصوبائی قیادت کے فیصلے پرسراپا احتجاج

مردان ( نمائندہ جنگ)جے یو آئی (ف) کے امیدوار صوبائی قیادت کے فیصلے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں‘گزشتہ روزحلقہ پی کے 52 اورحلقہ پی کے 53کے امیدوار وں مولانا امانت شاہ حقانی قاری نیازعلی اور تاج الامین جبل کی قیادت میں جامعہ ربانیہ سے کالج چوک تک ریلی نکالی اور صوبائی قیادت کی طرف سے مسلم لیگ کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو مسترد کرتے ہوئے ایک بارپھر واضح کیاہے کہ وہ کسی بھی صورت انتخابات سے دستبردار نہیں ہوں گے انہوں نے الزام عائد کیاکہ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری نے مبینہ طورپر بھاری رقم لے کر ان کے سروں کا سودا کیا ہے لیکن کارکن میدان میں ہیں اورکسی بھی صورت میں اس فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے ۔

تازہ ترین