• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلیشیئر دریائے اشکومن میں آ گرا، گاڑی، 5مکان دب گئے

گلیشیئر دریائے اشکومن میں آ گرا، گاڑی، 5مکان دب گئے

غذر کے گاؤں برصوات میں گلیشیئر کا بڑا حصہ دریائے اشکومن میں گرنے کی اطلاعات ملی ہیں، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق حالیہ بارش کے بعد مقامی کمیونٹی اور ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے اطلاعات دیں۔

این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ گلیشیئر دریا میں گرنے سے دریا کا پانی جھیل میں تبدیل ہوگیا اور بہاؤ رک گیا ہے، 5رہائشی مکانات اور ایک گاڑی گلیشیئر میں دبنے کی اطلاعات بھی ہیں۔

این ڈی ایم اے نے سپارکو سے واقعے کی سیٹلائیٹ امیج مانگ لی ہیں، متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کرکے ٹیکنیکل ٹیم برصوات گاؤں روانہ کردی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے مزید بتایا ہے کہ یہ پانچ مکانات کمیونٹی رسپانس ٹیم نے گزشتہ رات خالی کرالیے تھے، جبکہ نشیبی علاقے کے مکین اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کر گئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق غذر بھیجی گئی ٹیکنیکل ٹیم میں جیالوجسٹ، انجینئر اور ماہرین شامل ہیں، دریائے اشکومن کے کنارے واقع آبادی کو خالی کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین