• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کا جیل ٹرائل واپس لینے کی منظوری

نوازشریف کا جیل ٹرائل واپس لینے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا ٹرائل کھلی عدالت میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیےجیل ٹرائل کا نوٹیفکشن واپس لینے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم ناصرالملک کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا جس میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کے جیل ٹرائل کا نوٹی فیکیشن واپس لینے اور نیب کا نوٹی فیکیشن منسوخ کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں نگران وزیر داخلہ کی امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں عام انتخابات کےعمل کو شفاف بنانے کے اقدامات کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے۔

اجلاس میں بینکنگ کورٹ ٹو لاہورکے جج کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی جب کہ کابینہ نے چیئرمین پورٹ قاسم کو اضافی ذمہ داریاں دینے کی منظوری بھی دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات اورایف اے ٹی ایف کی شرائط پرغور کیا گیا۔

تازہ ترین