• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایفیڈرین کیس، حنیف عباسی کی نظرثانی کی درخواست خارج

ایفیڈرین کیس، حنیف عباسی کی نظرثانی کی درخواست خارج

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی نظرثانی کی درخواست خارج کردی ۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس میں 21 جولائی تک فیصلہ سنانے کا حکم برقرار رکھا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کےجسٹس عبادالرحمٰن لودھی نے فیصلہ سنایا۔

سپریم کورٹ کےحکم پرہائی کورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی نظرثانی اپیل کی سماعت کی۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگی رہنما کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے انسداد منشیات کی عدالت کو ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی تک سنانے کا حکم دے رکھا ہے۔

تازہ ترین