نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ علم حاصل کرو، کیونکہ:
٭…اللہ عزوجل کی رضا کے لیے علم سیکھنا خشیت ہے۔
٭…اسے تلاش کرنا عبادت ہے۔
٭…اس کی تکرارکرنا تسبیح ہے۔
٭…اس کی جستجو کرنا عبادت ہے۔
٭…لاعلم کو علم سکھانا صدقہ ہے۔
٭…اسے (یعنی علم کو) اس کےمستحق اوراہل پر خرچ کرنا قربت (نیکی) ہے، کیونکہ علم حلال اور حرام کی پہچان کا ذریعہ ہے۔
٭…علم اہل جنت کے راستے کا نشان ہے۔
٭…یہ وحشت میں باعثِ تسکین ہے۔
٭…اور سفر میں ہم نشین ہے۔(الترغیب و الترہیب)