• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے خدمت پر یقین رکھتی ہے، قاضی سراج

کوونٹری( وقار ملک) کوونٹری فلاور کی ممبر ملن پارٹی کی تقریب میں چوہدری عامر کو بہترین صحافتی خدمات پر پی آئی اے کے کنٹری منیجر قاضی سراج کی طرف سے خصوصی شیلڈ دی گئی۔ اس موقع پر قاضی سراج نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑا مذہب ہے، پی آئی اے پاکستان کی قومی ائرلائن ہے جو عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ہماری کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ پاکستان کا نام بلند اور اپنے اداروں کا تحفظ کرے۔ پی آئی اے کسی کو بھی مایوس نہیں کرے گی۔ انہوں نے کوونٹری فلاور کی خدمت کو سراہا اورمکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر کمیونٹی نے عامر چوہدری کو ایوارڈ دیئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔
تازہ ترین