• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منزل حاصل کرنے کیلئے سازشوں کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے، ثروت قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ منزل حاصل کرنے کیلئے بلند حوصلے اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا پڑتا ہے ،اقتدار منزل نہیں عوامی حقوق ،غربت کا خاتمہ اور ملکی استحکام ہمارا منشور ہے ،پاکستان سنی تحریک کا ہر کارکن منشور کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھے گا ،انتخابی مہم کو تیز اور عوامی رابطوں میں تیزی لائی جائے ، انتخابات سے قبل کامیابی کی بین بجانے والوں کو عوام پہچان لیں ، صاف شفاف انتخابات منعقد نہیں ہوئے تو مزید ملک وقوم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، باربار اشارہ دے رہے ہیں سلیکشن نہیں الیکشن چاہتے ہیں وہ نمائندے ایوانوں میں پہنچ کر عوام کیلئے کام کرسکتے ہیں جو عوام کی ووٹ سے ایوانوں میں پہنچیں گے، الیکشن کمیشن کوصاف شفاف انتخابات کے دعوئے دھندلے نظر آرہے ہیں، انتخابی نشان ٹیبل لیمپ کی عوام میں مقبولیت نے ہمیں حوصلہ دیا ہے،عوام تبدیلی چاہتے ہیں انشاء اللہ دھاندلی کرنیوالوں کو ناکامی کا سامنا کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس 102بہادر آباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، شاہ سراج الحق قادری پی ایس 102سے انتخابی میدان میں ہیں عوام کامیابی سے ہمکنار کریں، اس موقع پر پیر سید مظفر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے جدوجہد کرنیوالوں کو آگے لانا ہوگا،اس موقع پر پاکستان سنی موؤمنٹ کے چیئر مین اور پی ایس۔ 102کے اُمیدوارشاہ سراج الحق قادری نے کہا کہ بلاتفریق عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ،عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر میدان میں آئے ہیں،امن ،تعلیم اور عدل وانصاف کیلئے کام کرتے رہینگے۔

تازہ ترین