• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل عرصےبعد دو لیگ اسپنرز یاسراور شاداب ایک ساتھ کھیلے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفراز احمد بولاوایو میں مسلسل تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی ٹاس ہار گئے۔ پاکستان نے دو لیگ اسپنرز شاداب خان اور یاسر شاہ کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ عبدالقادر اور مشتاق احمد جبکہ مشتاق احمد اور اقبال سکندر کے بعدپہلی بار دو اسپیشلسٹ لیگ اسپنرز اکٹھے کھیلے۔ پاکستان نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں۔محمد عامر کو آرام دے کرلیفٹ آرم فاسٹ بولر جنید خان کو موقع دیا گیا۔ تاہم سینئراوپنر محمد حفیظ دورے میں ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے بعد سے باہر بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین