پسرور (صباح نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے خطرہ مسلم لیگ ن نہیں بلکہ د ہشت گرد ہیں پاکستان کے دشمن ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں،نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کرختم کرکے ملک سے اندھیرے ختم کیے ، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے لیڈر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند کردیا گیا جس کی وجہ سے ملکی ترقی کا سفر رک گیا پاکستان کی غیور عوام 25جولائی کو ہونے والے الیکشن میں شیر پر مہریں لگا کر پاکستان مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پسرور میں نواز پارک میں سابق وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد خاں کے بیٹے علی زاہد کے انتخابی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا،حمزہ شہباز نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کرختم کرکے ملک سے اندھیرے ختم کیے اور دہشت گردی کا بھی خاتمہ کرکے ملک میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنائی انہوں نے کہا عمران خاں کو برسر اقتدار لانے کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ۔