• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم گمراہ کن اوورسیز پاکستانیز آن لائن ووٹ نہیں ڈال سکیں گے، نادرا حکام

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اوورسیز پاکستانیز عام انتخابات میں آن لائن ووٹ نہیں ڈال سکیں گے، نادرا حکام کاکہناہے سوشل میڈیا پر مہم کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو گمراہ کیا جارہا ہے،انکی آن لائن ووٹنگ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا تجربہ ضمنی انتخابات میں کیا جاسکتا ہے، عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلیےانکو ملک آنا ہوگا، پاکستان آکر بھی وہی اوورسیز پاکستانی ووٹ ڈال سکیں گے جو رجسٹرڈ ووٹر ہونگے، آن لائن ووٹنگ کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے عدالت نے مقدمے کی سماعت کی تاریخ الیکشن کے بعد مقرر کی ہے ۔

تازہ ترین