• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور مریم کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کیے جانے کا امکان

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو آئندہ چند روز میں اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور دونوں کو آئندہ چند روز میں سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کر دیا جائے گا۔حکام کے مطابق مریم نواز کی جیل سے ریسٹ ہا ئو س منتقلی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے سہالہ ریسٹ ہاوس کو پہلے ہی سب جیل قرار دیا جا چکا ہے۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کو سزا سنائی تھی۔نواز شریف اور مریم نواز 13 جولائی کو وطن واپس آئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔
تازہ ترین