راولپنڈی(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس راجہ شاہد محمود عبا سی پر مشتمل ڈویژن بنچ نےسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر کے دوران پیمرا کی طرف سے جواب کیلئے مزید مہلت طلب کرنے پر 24 جولائی تک ملتوی کردی، ڈسٹرکٹ بار کے صدرخرم مسعود کیا نی، ہائیکورٹ بار کی جنرل سیکرٹری حفظہ بخاری ایڈوکیٹس ،سید عاطف اور مسعود عبا سی نےدرخواستوں میں موقف اختیار کیا تھا کہ دونوں رہنمائوں نے اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلوں کے بعد جسٹس عباد الرحمٰن لودھی کیخلاف انتہائی تو ہین آمیز زبان استعمال کی ، چیئرمین پیمرا کی سہولت کاری سنگین تو ہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے د رخواستوں میں آرٹیکل 204 اور تو ہین عدالت 2003 کے تحت کاروائی کی استدعاکی گئی تھی۔