• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر کوٹ : پی پی کے رہنما دھرم داس اپنی اہلیہ سمیت پی ٹی آئی میں شامل

عمرکوٹ(نامہ نگار) پیپلزپارٹی عمرکوٹ کے رہنما سابق یوسی ناظم دھرم داس بیٹلانی نے اپنی اہلیہ سابق ضلع کونسلر ڈاکٹر روبی سمیت اپنے بھانجے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی لال مالھی کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے ماموں بھانجے کے درمیان ناراضگی اور اختلافات تھے، انہوں نے سارے اختلافات ختم کرکے باقاعدہ پی ٹی آئی میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دھرمداس بیٹلانی نے پی ایس 52 کے امیدوار سید علی مردان شاہ پر الزام لگاتے ہوئے ہوئے کہا کہ ضلع عمرکوٹ کی اقلیتوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اس لئے میں پیپلزپاٹی چھوڑ کر اپنے خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔ اس موقع پر لال مالھی ڈاکٹر علی نواز شاہانی ڈاکٹر روبی دھرمداس نے پریس کانفرس کو خطاب کیا۔

تازہ ترین