• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب روڈ بی بی زیارت ونواح میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) سریاب بی بی زیارت و گردونواح میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ،لوگوں کو مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق علاقے میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور کم وولیٹج نے مکینوں کی زندگی اجیرن کردی ہے 10سے 12گھنٹے لوڈشیڈنگ کے باوجود بجلی کی آنکھ مچولی چلتی رہتی ہےجبکہ کم وولٹیج سے متعددقیمتی برقی آلات فریج، ٹیلی ویژن جل چکے ہیںشدید گرمی میں رات کے اوقات بجلی نہ ہونے کی صورت میں مکین ساری رات جاگ کرگزارتے ہیں  صبح گھریلو امور اوربچوں کو سکول جانے میںدشواری کاسامنا ہےبارہا حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی بیان میں مکینوں نے مطالبہ کیا کہ سریاب بی بی زیارت میں غیر اعلانیہ طویل ڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے ۔
تازہ ترین