• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جھانوی کی پہلی فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی


آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ’’ دھڑک‘‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی۔

جھانوی کی پہلی فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

سری دیوی نے کئی برسوں تک بالی ووڈ پر راج کیا اور اب ان کی بڑی بیٹی جھانوی کپور بالی ووڈ فلم نگری میں تہلکہ مچائیں گی۔

بالی ووڈ کے معروف پروڈکشن ہاؤس دھرما پروڈکشنز کے بینر تلے تیار ہونے والی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’’ دھڑک ‘‘ کو پاکستان میں نمائش کیلیے پنجاب فلم سنسر بورڈ نے سرٹیفیکیٹ جاری کردیاگیاہے۔

جھانوی کی پہلی فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

فلم کی ریلیز میں صرف1باقی رہ گیا ہے جبکہ گذشتہ روز فلم دھڑک کی اسکریننگ ہوئی جس میں جانھوی کپور، خوشی کپور، بوی کپور، انیل کپور، سونم کپور، ورون دھون،ریکھا،مادحوری ڈکشٹ،شاہد کپور، ایشان و دیگر بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کی ۔

جھانوی کی پہلی فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

کرن جوہر کی نئی بالی ووڈ فلم دھڑک مراٹھی فلم 'سائرات کا ہندی ورڑن ہے جس میں جھانوی کپور مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ ان کے مد مقابل اداکار ایشان ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں۔

واضح رہے کرن جوہر کی پروڈیس کردہ یہ فلم 20 جولائی یعنی کل سے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین