• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نواز اور مریم سے وکلاء کی طے شدہ ملاقات منسوخ

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے ان کے وکلاء کی طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی گئی۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کی آج ان سے ملاقات طے تھی۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جیل حکام نے آج دن 11بجے ملاقات کا وقت خود طے کیا تھا، تاہم جیل پہنچنے پر فون کر کے آگاہ کیا گیا کہ آج ملاقات نہیں کرائی جا سکتی۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ کے مطابق جیل حکام نے وکیلوں کو جواب دیا کہ ملاقات کے لیے نئے وقت سے بعد میں آگاہ کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین