آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال :۔ایک مسلمان پر اپنی اولاد کی تربیت کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔میں جاننا چاہتا ہوں کہ اسلامی نقطۂ نظر سے اولاد کی تربیت کیا ہے؟
جواب:۔تربیت اولاد کا مفہوم بڑا وسیع ہے، اگر ہم اس کاخلاصہ بیان کریں تو اس کے بنیادی اجزاء تین ہیں:
الف ۔مناسب تربیت ونگہداشت ۔
ب ۔دینی ودنیوی ذمہ داریوں کے متعلق تعلیم ۔
ج ۔درست شخصیت کی تعمیر۔