کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)جمعیت علماء پاکستان کے صدر این اے 227سے قومی اسمبلی کے امیدوار ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی پاکستان پیپلز پارٹی کے امید وار عرفا ن گل مگسی ،تحریک لبیک اسلام کے سر براہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی ،جماعت اہلسنت کے سر براہ اور آستانہ عالیہ بھر چونڈی شریف کے سجادہ نشین پیر میاں عبدالخالق قادری ،پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری،ملی مسلم لیگ (اللہ اکبر تحریک ) کے امید وار فیصل ندیم،جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق صاحب ،مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ راجہ ناصر عباس ، جمعیت مشائخ اہلسنت کے سربراہ پیر سید غلام رضوانی ،نظام مصطفی متحدہ محاذ کے چیئرمین صاحبزادہ حامد سعید کا ظمی شاہ،جماعت اہلسنت کے صوبائی رہنماء مولانا اکرم سعیدی،مولانا احمد علی سعیدی اور مولانا محر م دین قادری ،پاکستان مشائخ کونسل کے سربراہ پیر سید منور حسین شاہ صاحب جماعتی ،پاکستان مشائخ اتحاد کو نسل کے سربراہ پیر غلام مجدد سرہندی ،خلیلی جماعت کے سربراہ پیر ایوب جان سرہندی نے مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کو کامیاب کریں ۔