• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’طیفا ان ٹربل ‘نے پہلے دن ہی باکس آفس پرطوفان مچا دیا

’طیفا ان ٹربل ‘نے پہلے دن ہی باکس آفس پرطوفان مچا دیا

پاکستان کی سب سے بڑی فلم ’طیفا ان ٹربل ‘ نے سینما گھروں میں اینٹری دی اور باکس آفس پر طوفان مچادیا ۔

’طیفا ان ٹربل‘کے ایکشن اور گانے شاندارر ہے ، بچے بڑے سب اس کے دیوانے ہوگئے ،فلم کی ٹکٹ کےلئے لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

سینماگھروں میں ہائوس فل کا بورڈ لگ گیا ۔عوام نے ’طیفا ان ٹربل‘ کو سب سے فیورٹ مووی قراردیدیا۔

علی ظفر اور مایا علی کے ساتھ دیگر کاسٹ نے فلم بینوں کا دل جیت لیا ۔

کراچی سمیت ملک بھر میں آج ریلیز ہونے والی علی ظفر کی فلم ’طیفا ان ٹربل ‘جس نے دیکھی وہ اس ہی کا ہوگیا ،فلم بینوں نے اسے بار بار دیکھنے کے قابل قرار دیا ۔

فلم میں علی ظفر اور مایا علی کی کیمسٹری ، کہانی کی ٹوئسٹ اینڈ ٹرنز ،بہترین ہدایت کاری ،شاندار لوکیشنز ،بے مثال کیمرہ ورک اور سپر ہٹ گانوں نے دیکھنے والوں سے خوب داد سمیٹی۔

جیو فلمز اور مانڈوی والا انٹرٹیمنٹ کے تعاون سے پیش کی جانے والی فلم’طیفا ان ٹربل‘کی ملک کے مختلف سنیما ہاوسز میں شاندار نمائش جاری ہے۔

تازہ ترین