• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھنوش کی جذباتی تقریر، سیاست میں آنے کی افواہیں زیر گردش

دھنوش - فوٹو: سوشل میڈیا
دھنوش - فوٹو: سوشل میڈیا

اداکار، ہدایت کار و گلوکار دھنوش نے اتوار کے روز اپنے فین کلب کے تحت منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں مداحوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اتحاد کو صرف فلموں کی ریلیز اور میوزک لانچز تک محدود نہ رکھیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کریں۔

دھنوش نے اسٹیج پر خطاب کرتے ہوئے کہا، ’ایک جگہ اتنے سارے لوگوں کا جمع ہونا ایک بڑی طاقت ہے۔ آپ کو اس اتحاد کو فلموں اور تقریبات سے ہٹ کر کسی بڑے مقصد کے لیے استعمال کرنا ہوگا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اپنے علاقوں اور آس پاس کے خاندانوں کی مدد کریں۔ میں آپ پر مزید فخر کرنا چاہتا ہوں اور امید ہے کہ آپ ایسا ہی کریں گے۔‘

دھنوش کی اس تقریر کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے اداکار وجے کے سیاست میں آنے سے پہلے دیے گئے بیانات سے اس کا موازنہ شروع کردیا۔

متعدد صارفین کا کہنا تھا کہ دھنوش کی باڈی لینگویج اور فلاحی کاموں پر زور دینا بالکل وجے کی سیاست میں آمد سے پہلے کی حکمتِ عملی جیسا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جون میں دھنوش کے والد اور فلم ساز کستوری راجہ نے بھی صحافیوں کے سوال پر مبہم جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر دھنوش پارٹی بنانا چاہیں گے تو بنا لیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید