• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی کے 80 کوہاٹ ، امجد آفریدی ‘ شوکت حبیب ، آفتاب عالم مضبوط امیدوار

کوہاٹ(نمائندہ جنگ ) کوہاٹ کا پرانا حلقہ پی کے 37 جو اب حلقہ 80 میں تبدیل ہو چکا ہے جس میں گمبٹ‘ خوشحال گڑھ‘ چورلکی‘ جبڑ‘ گنڈیالی‘ سیاب اور بلی ٹنگ کے علاقے آتے ہیں اس حلقہ میں ایک لاکھ 70 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز ہیں اس حلقہ سے پاکستان تحریک انصاف کے آفتاب عالم ایڈووکیٹ‘ جو پی ٹی آئی کے ضلعی صدر رہے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کی جمیلہ پراچہ‘ پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالشکور‘ متحدہ مجلس عمل کے شوکت حبیب‘ پاکستان راہ حق پارٹی کے خالد محمود‘ تحریک لبیک کے زر ولی شاہ کے علاوہ تین آزاد امیدوار ملک امجد آفریدی‘ اخونزادہ جاوید اقبال اور ڈاکٹر احسان یعنی کل نو امیدوار حلقہ کی نشست پر پنجہ آزمائی کر ہے ہیں مگر ملک امجد آفریدی اور شوکت حبیب روایتی حریف ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے آفتاب عالم بھی میدان میں نکلے ہیں ‘ اس حلقہ میں اصل مقابلہ ان تینوں کے مابین ہے ملک امجد آفریدی دو مرتبہ ایم پی اے رہ چکے ہیں اور وہ ہیٹ ٹرک کرنے کیلئے اپنی جملہ توانائیاں صرف کر رہے ہیں ان کا پالا شوکت حبیب سے پڑ رہا ہے جو ترنوالہ ہرگز ثابت نہیں ہو سکتے موصوف اس سے قبل اے این پی کے ٹکٹ پر الیکشن جیت چکے ہیں ان کا حلقہ احباب بھی نہایت وسیع ہے اور بریک تھرو کرنے کی مکمل پوزیشن میں ہیں دوسری طرف اگر آفتاب عالم کے حلقہ احباب پر نظر دوڑائی جائے تو وہ بھی مستحکم پوزیشن کے حامل ہیں خیال کیا جاتا ہے کہ ان تینوں میں سے ایک کی جیت گنتی کے چند ووٹوں سے ہو سکتی ہے قومی اسمبلی کے مسلم لیگ ن کے امیدوار اپنی پارٹی کے جمیلہ پراچہ کی مہم کے بجائے اپنے آزاد امیدوار بھائی امجد آفریدی کی مہم چلا رہے ہیں

تازہ ترین