• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سے حج پروازوں کی بندش پر ڈائریکٹر کی سرزنش

کوئٹہ سے حج پروازوں کی بندش پر ڈائریکٹر کی سرزنش

بلوچستان ہائی کورٹ میں کوئٹہ سے حج پرواز وں کی بندش کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ڈائریکٹر حج کی سرزنش کرتے ہوئے مسئلے کے فوری حل کی ہدایت کر دی۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں کوئٹہ سے حج پروازوں کی بندش پر آ ئینی درخواست کی سماعت جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ نے کی۔

ڈائریکٹر حج حسیب بلوچستان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ان پر پر شدید بر ہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریما رکس دیئے کہ ملک میں ہر جگہ سے حج پروازیں چل سکتی ہیں، سکھر سے، ملتان سے تو کوئٹہ سے کیوں نہیں چل سکتیں؟

انہوںنے ہدایت کی کہ اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے ورنہ عدالت اس حوالے سے کوئی حکم دیدے گی۔

ڈائریکٹر حج نے استد عا کی کہ ہمیں کچھ مہلت درکار ہے، سوموار کو اپنا تحریری جواب داخل کریں گے۔

عدالت نے کہا کہ کوئی مہلت نہیں ابھی جواب جمع کروائیں، ہمیں چاہے رات تک بیٹھنا پڑے، یہ مسئلہ حل کر کے اٹھیں گئے۔

عدا لت نے ڈائریکٹر حج کو اپنا جواب جمع کروانے کی ہدایت کر تے ہوئے سماعت دو گھنٹے کیلئے مؤخر کر دی۔

عدالت نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر تعینات سول ایوی ایشن حکام کو بھی طلب کر لیا۔

کیس کی پیروی قاری رحمت اللہ ایڈووکیٹ ،نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ اور اسحاق ناصر ایڈووکیٹ نے کی۔

تازہ ترین