• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جاپان سے تعلیمی تعاون بڑھانے پر کام کر رہے ہیں،اسد مجید

جاپان میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ جاپانی حکومت اگلے سات برسوں میں لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکی ہنر مند لیبر کو جاپان میں ملازمتیں فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس کے لیے پاکستانی ہنر مندوں کی جاپان میں ملازمتوں کے لیے بھی کوششیں جا ری ہیں ۔

روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان سے جاپان کے لیے آموں کی برامدات شروع ہوچکی ہے جس کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں تاہم جاپانی حکومت سے آموں کی مزید اقسام کی جاپان کو برامدات کے لیے بات چیت جاری ہے۔

جاپان سے تعلیمی تعاون بڑھانے پر کام کر رہے ہیں،اسد مجید

سفیر پاکستان نے کہا کہ دنیا بھر سے کئی لاکھ طالب علم انٹرن شپ پروگرام کے تحت جاپان میں تربیت حاصل کرتے ہیں جو آگے جاکر مستقل ملازمت میں بھی تبدیل ہوجاتی ہے اس پروگرام سے نیپال ، بھارت ، سری لنکا ، فلپائن اور بنگلہ دیش جیسے ممالک بھی فائدہ اٹھارہے ہیں جبکہ ہم بھی جاپانی حکومت سے اس انٹرن شپ پروگرام میں شامل ہونے کے لیے بات چیت کررہے ہیں تاکہ پاکستان طالب علم بھی جاپان سے اعلی معیار کی تربیت حاصل کرسکیں۔

سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید ہماری کوشش ہے کہ جاپان کے ساتھ تعلیمی سطح پر بھی تعاون میں اضافہ ہو جس کے لیے پاکستان اور جاپان کی یونیورسٹیوں کے درمیان مشترکہ تعلیم کا معاہدہ کرانے پر بھی غور کررہے ہیں جو پاکستانی یونیورسٹی جاپان کے ساتھ اشتراک کرنا چاہتی ہے اسے جاپان میں بھرپور تعاون فراہم کریں گے ۔

جاپان سے تعلیمی تعاون بڑھانے پر کام کر رہے ہیں،اسد مجید

جاپان کے ساتھ معاشی تعلقات کے حوالے سے سفیر پاکستان نے کہا کہ موجودہ سال اپریل میں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات سمیت تکنیکی تعاون اور امدادی منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جس میں مزید پیش رفت متوقع ہے جبکہ پی آئی آئے کے لیے چینی مسافروں کی تعداد میں اضافے اور کوٹہ سسٹم ختم کرنے پر بھی بات چیت ہوئی ہے جس کا جاپانی حکام نے مثبت جواب دیا ہے توقع ہے کہ یہ مسئلہ بھی جلد حل کرلیا جائے گا ۔

سفارتخانے میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں کے حوالے سے سفیر پاکستان نے کہا کہ ایک دہائی قبل نئے سفارتخانے کی تعمیر سے حکومت پاکستان کو ماہانہ لاکھوں ڈالر اور سالانہ کئی ملین ڈالرز کی کرائے کی مد میں بچت ہوئی ہے لہٰذا سرکاری ملکیت میں سفارتخانے کی تعمیر اور تمام اسٹاف کے لیے اس میں رہائشگاہوں کی تعمیر ایک بہترین فیصلہ تھا جس پر حکومت پاکستان اور جاپان میں پاکستان کے سابق سفیر کامران نیاز مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

تازہ ترین