• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نثار مورائی اور عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی پر سو موٹو لیں، علی زیدی

 چیف جسٹس نثار مورائی اور عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی پر سو موٹو لیں، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کو نثار مورائی اور عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی پر سو موٹو نوٹس لینا چاہئے۔

انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ جے آئی ٹیز میں اغوا کار کون اور شوگر ملوں پر قبضے کون کراتا تھا سب کے نام بتا دیےگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جن کا نام جے آئی ٹی میں موجود ہے وہی ووٹ کے لئے الیکشن مہم چلارہے ہیں، کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے یا مافیا پبلک ہےجبکہ قادر پٹیل ، فریال تالپور، شرجیل انعام میمن، نثار مورائی اور اویس مظفر ٹپی کے کہنے پر عزیر بلوچ نے قتل وغارت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بہت باتیں اور تماشے ہوتے رہے جس کی نہ کبھی کسی نے کوئی پرواہ کی جبکہ آج قوم کو پتہ ہونا چاہیے کہ ووٹ مانگنے والا کون ہے اور کس کس کا سرپرست رہا ہے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ اور نثار مورآئی کی جے آئی ٹی کے مطابق عزیر بلوچ نے 198 شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف کیاجبکہ جے آئی ٹی میں یہ بھی بتایا گیا کہ نثار مورائی نے زرداری کے کہنے پر قتل غارت کرائی تھی۔

تازہ ترین