پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لیےایف آئی اے نے ریڈ نوٹس جاری کر دیاہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب نے وزارت داخلہ کے ذریعے ایف آئی اے کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی تھی جبکہ ان کے ریڈ وارنٹ جاری کرکے گرفتاری کے لیے انٹرپول کو درخواست دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا تھا جس میں انہیں مفرور قرار دیا جاچکا ہے۔