• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کے ریڈوارنٹ اجرا منظورگرفتاری کاریفرنس انٹر پول کو ارسال

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سیکریٹری داخلہ نے اسحاق ڈارکی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے ریڈوارنٹ کے اجراکی منظوری دے دی جس کے بعد اسحاق ڈارکی گرفتاری کاکیس انٹرپول کوارسال کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق آمد ن سے زائد اثاثوں کے کیس میں مسلسل غیر حاضری کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو انٹر پول کے ذریعے وطن واپس لانے کا حکم دے رکھا ہے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایف آئی اے نے انٹرپول کواسحاق ڈارکی لندن سے گرفتاری میں مددکی درخواست کی ہے جس کے لئے وزارت داخلہ نے اسحاق ڈارکے ریڈوارنٹ اجراکی منظوری دیدی ہے اور انٹرپول کے سیکریٹری جنرل کواسحاق ڈارکی گرفتاری کاریفرنس ارسال کیاگیا ہے ۔
تازہ ترین