• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور جلسے میں کم تعداد پر عمران خان برہم ‘ امیدواروں نے کوئی تعاون نہیں کیا‘عہدیداران کا جواب

بہاولپور(نمائندہ جنگ)تحریک انصاف کے بہاولپورکےجلسے پرعمران خان اورجہانگیر ترین نےعدم اطمینان کااظہارکیاجبکہ مقامی عہدیداروں نےبتایاکہ جلسےکیلئےامیدواروں نےکوئی تعاون نہیں کیا۔تحریک انصاف بہاولپورکےعہدیدارنےانکشاف کیاکہ عمران خان اورجہانگیر ترین نےجلسےمیں کم تعدادمیں لوگوں کی شرکت پربرہمی کااظہارکیا۔جہانگیرترین نے منتظمین سے پوچھاکہ جلسےمیں موجود زیادہ تعداد تومیں نے لودھراں سے بھجوائی ہےبہاولپوروالےکہاں ہیں؟جس پرضلعی صدروامیدوار پی پی 245اصغرجوئیہ نےبتایاکہ پی پی 246کے امیدوارسمیع اللہ چوہدری اوراین اے 170کے امیدوارملک فاروق اعظم نےجلسےکےحوالےسےتعاون نہیں کیاتوعمران خان نےغصےسےپوچھا کہ ان کوٹکٹیں کس نےدیں۔اس پرجہانگیرترین نےبتایاپی پی 246کی ٹکٹ پہلےتحسین نوازگردیزی کو دی گئی تھی لیکن بعدمیں سمیع اللہ چوہدری کودی گئی‘عمران خان نےتعاون نہ کرنیوالےامیداواروں پرسخت برہمی کااظہارکیا۔

تازہ ترین